ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو امریکا کے سامنے عبرتناک شکست کا سامنا

173

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کو امریکا نے سپر اوور میں باآسانی ہرادیا۔

ڈیلس میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کا ٹوٹل بنایا

ہدف کے تعاقب میں امریکا نے پراعتماد آغاز کیا۔مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہوگیا۔

سپر اوورز میں 2 وائیڈ گیندوں پر 2،2 سکور جبکہ ایک اور وائیڈ پر 3 رن کے باعث 19 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستانی آل راؤنڈر افتخار احمد نے پہلی گینڈ بیٹ کی جبکہ دوسری گیند پر چوکا لگا جبکہ ایک وائیڈ گیند کے بعد تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے، ایک اور وائیڈ گیند کے بعد چوتھی گیند پر چوکا ہوا، پانچویں گیند پر 2 رن ملے جبکہ آخری گیند پر ایک رن ملا، پاکستان کو سپر اوور میں 6 رنز سے شکست ہوئی۔