ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

85

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیت لیا۔

بھارت نے پیلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 177 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 169 رنز بناسکی۔

بارباڈوس کے میدان پر بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 23 رنز پر ٹیم کی دو وکٹیں گر گئیں۔

روہت شرما 9 اور ریشبھ پنت بغیر کوئی رن بنائے کیشو مہاراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سوریا کمار یادیو 3 رنز بنا کر کگیسو ربادا کا شکار بنے۔

اس کے بعد ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 72 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی جس کے بعد اکشر پٹیل 47 قیمتی رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی نے 59 گیندوں پر 74 رنز بنا کر مارکو جانسن کو وکٹ دے بیٹھے۔

شیوم ڈوبے 27 رنز بنا کر جانسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیاز کی ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز تک گر گئیں، ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ہینڈرکس کو جسپریت بومرا اور ایڈن مارکرم کو آؤٹ کیا۔

تیسری وکٹ پر ٹرٹن اسٹبز اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان 58 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ اسٹبز 21 گیندوں پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کو چوتھا نقصان کوئنٹن ڈی کوک کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ کوک ارشدیپ سنگھ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔

اس کے بعد پانچویں وکٹ پر ہینرک کلاسین اور ڈیوڈ ملر نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنادیا۔ تاہم 27 گیندوں پر 52 رنز بنانے والے 151 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

اسکے بعد جسپریت بومرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا جیت کا خواب چنکا چور کردیا، اپنے اختتامی دو اوورز میں صرف 5 رنز دے کر بھارت کی میچ میں واپسی کروادی۔

جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں جیت کےلیے 17 رنز درکار تھے، لیکن جنوبی افریقی ٹیم فنشنگ لائنز عبور نہ کرسکی