ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

52

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 95 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپلن ڈوریگا نے 2 چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ ایلی ناؤ نے 13 اور ٹونی ارا نے 11 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، افغانستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 15.1 اوور میں پورا کر لیا۔