وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی پانچ سال بعد قید سے رہائی

83

امریکی الزام قبول کرنے کے بعد صحافی جولیان اسانج کو رہائی دے دی گئی ہے-

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانیہ کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ امریکہ میں جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی کے ایک ہی الزام میں جرم قبول کرنے پر راضی ہونے کے بعد برطانوی عدالت نے انکی ضمانت منظور کرلی ہے-

اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ مشہور زمانہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج پر 2010ء میں امریکا کی خفیہ معلومات چرانے اور شائع کرنے کا الزام ہے-

جولیان اسانج گزشتہ پانچ سالو سے برطانیہ میں زیر حراست تھیں انکے اہلیہ اور وکی لیکس نے اسانج کی برطانوی جیل سے رہائی کی تصدیق کردی ہے-

جولیان اسانج اب اماریانہ آئی لینڈز کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے، اور امریکی معاہدے کے تحت ان پر جاسوسی ایکٹ کے تحت عائد الزام کو تسلیم کریں گے جبکہ امریکی محکمہ انصاف سے ڈیل کے سبب اسانج کو مزید سزا نہیں سنائی جائے گی-