وطن کی دفاع میں جان کا نذرانہ دینے والے شیہک جان اور ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

603

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ شہدا میھی ،مشکے نے 30 جون 2015 کو قابض پاکستانی فوج کی جارحیت کے خلاف جس طرح مزاحمت اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ کے پنوں میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ شہدا کی ایسے ہی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان کے کونے کونے میں پاکستانی  قبضے کے خلاف جدوجہد کی شعور بڑھ رہی ہے۔ تاریخ ان کرداروں کو یاد کرتی ہے جو فیصلہ کن وقت میں اپنے قوم اور وطن کی دفاع کیلئے ڈٹ جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ قومی تحریک آزادی انہی شہداء کے قربانیوں کی بدولت جاری و ساری اور تواناہے۔ شہدا کی انہی عظیم قربانیوں نے بلوچ قوم کے اندر اس شعور کو پروان چڑھایا ہے کہ بلوچستان پر قابض اغیار کو اس وقت تک امن وسکون سے سانس لینے نہ دیا جائے جب تک وہ دم دبا کر بھاگ نہیں جاتے۔ یہ یاد رکھا جائے کہ قبضہ گیر  ہمیشہ غلام قوم کے ساتھ ویسا ہی بدترین سلوک روا رکھتی ہے جیساغیرانسانی رویہ آج ریاست پاکستان مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں کے ساتھ روا رکھ رہی ہے جس میں قتل و غارت گری، جبری گمشدگیاں اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے سمیت دیگر مظالم شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہدائے میھی، مشکے شہید میجر سلیمان عرف شیہک جان،ذاکر جان، رمضان بلوچ، گاجی بلوچ،علم خان، رفیق بلوچ، فرہاد بلوچ، انیس بلوچ، خدانظر بلوچ، فیصل بلوچ، ظہیر بلوچ اور سفر خان بلوچ قوم کے وہ عظیم فرزند ہیں جنہوں نے بہادری اور جرات سے پاکستانی جبری قبضہ اور استعماری پالیسی کے خلاف مزاحمت کی راہ اپنائے اور وطن کی آزادی کیلئے لڑتے ہوئے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ہمیں قبائلیت، علاقائیت سے نکل کر بطور بلوچ اس قومی جدوجہد کا حصہ بننے اور اسے مضبوط کرنے کی طرف مائل کررہے ہیں۔ شہدائے بلوچستان نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تاکہ بلوچ قوم آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ شہداء کے اس عظیم نظریہ اور قربانی کے جذبہ کو آگے لے جاتے ہوئے قومی تحریک کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہدائے میھی کو ان کی نویں برسی کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن عظیم فرزندون نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں قومی آزادی کی راہ دکھائی ہے۔ بلوچ قوم کو اس وقت پاکستان جیسے غیر مہذب و جابر ریاست کا سامنا ہے جو ہر روز بلوچ قوم کے خلاف قہر برسا رہی ہے۔ یہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ بلوچ نوجوان اس جہد آجوئی کا حصہ بنیں اور اسے مزید منظم انداز میں آگے لے جائیں کیونکہ ایک آزاد بلوچستان ہی بلوچ قوم کیلئے بہتر مستقبل کا ضامن ہوسکتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان جانباز بلوچ سرمچاروں کو ان کی عظیم شہادت پر خراج تحسین پیش کرکے اس مصمم عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہید ساتھیوں کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچاکر  آزاد بلوچستان کے ان کی خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔