وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان مولانا محمد طیب کو بازیاب کرنے میں کردار ادا کریں۔ اہل خانہ

188

خضدار سے جبری طور پر لاپتہ مولانا محمد طیب کے اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز خان بگٹی چیف آف آرمی سٹاف چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر سے مغوی مولانا محمد طیب ولد شیخ الحدیث مولانا نیک محمد کی بازیابی کی دردمندانہ اپیل کی ہے.
واضح رہے مغوی مولانا محمد طیب مینگل سال 4 مئی 2013 بروز ہفتہ جھالاوان اسپتال خضدار سے لاپتہ کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔

مغوی مولانا محمد طیب کے بچے اور بوڑھی ماں اپنے جواں سال بیٹے کا راستہ دیکھ رہے ہیں اور مغوی کی بزرگ والدہ اور معصوم بچوں نے مذکورہ بالا تمام سے درد مندانہ اپیل کی ہے مغوی مولانا محمد طیب کے بازیابی کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے ہمیں اس قرب اور اذیت سے نجات دلاکر اجر عظیم کمائیں۔