نوشکی: پکنک منانے والے 6 نوجوان لاپتا

621

نوشکی زیارت میں پکنک منانے کے بعد نوشکی سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان درینگڑھ سے لاپتہ ہوگئے۔

لاپتہ نوجوانوں کی شناخت ضیاء الرحمان ولد بدل خان، شعیب ولد مولوی محمد عالم، عبید ولد تاؤس خان، عمیر ولد حافظ عمر، عثمان ولد عظیم خان، خالد ولد زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ نوجوانوں میں خالد اور عمیر طالب علم، عبید اور ضیاء الرحمان دبئی میں مزدوری کرتے ہیں جبکہ عثمان گیراج چلاتا ہے اور شیعد فیکٹری میں کام کرتا ہے۔

مذکورہ نوجوانوں میں سے ضیاء الرحمان کو اس سے قبل پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کردیا تھا بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوشکی سے لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کا تعلق جمعیت علما اسلام کے صوبائی کنوینر مولانا منظور احمد مینگل کی فیملی سے بتایا جاتا ہے۔

مولانا منظور احمد مینگل کے مطابق درینگڑ ھ تک موبائل رابطہ کے بعد رابطہ نہیں رہا۔ نوشکی دودن گزرنے کے باوجود مغویوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چھ نوجوان گاڑی سمیت لاپتہ ہیں۔