نوشکی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملہ

295

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

حملہ نوشکی کے علاقے ہژدہ خول میں گذشتہ رات کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت متعدد دھماکوں سمیت فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوشکی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جہاں مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستان فوج، حکومتی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔