نوشکی میں ڈرون طیاروں کی پروازیں

388
فائل: پاکستانی ڈرون، بولان فوجی آپریشن

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق نوشکی شہر سے متصل پہاڑی علاقوں میں گذشتہ رات سے ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ پروازیں مُنجرو، مخبلی، ہژدہ خول، خوانکی و گردنواح میں جاری رہیں۔

خیال رہے دو روز قبل مذکورہ علاقوں سے متصل احمد وال، اسٹیشن، سلطان چڑھائی کے مختلف مقامات پر پاکستان فوج کی بڑی نفری کی آمدورفت دیکھنے میں آئی تھی۔

علاقہ مکین بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے ماضی میں ان علاقوں میں فوجی آپریشنوں کے دوران عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔