نوشکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

276

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ نوشکی کے علاقے ہژدہ خول میں قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔