نوشکی: مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کی پیش قدمی

236

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں فوج پیش قدمی کررہی ہے۔

ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق نوشکی شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسٹیشن، سلطان چڑھائی، احمد وال کے علاقوں میں پاکستان فوج کی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ فورسز اہلکار مختلف مقامات پر مورچہ زن دیکھے گئے ہیں۔

دریں اثناء خاران کے علاقے لجے و گردنواح میں بھی فورسز کی آمد و رفت جاری ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی نوشکی و اس سے متصل علاقے مختلف نوعیت کے فوجی آپریشنوں کی زد میں رہے ہیں۔ فوجی آپریشنوں کے دوران عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔