نصیر آباد: غیرت کے نام پر ایک شخص قتل

103

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ بو آڈے کے قریب پیش آیا، جبکہ مرنے والے شخص کی شناخت اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کے بنا پر پیش آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو آج رپورٹ ہوا ہے۔ اس سے قبل بارکھان میں غیرت کے نام خواتین سمیت دو افراد قتل ہوئے۔