منگچر: مسلح افراد کا سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی گاڑی پر حملہ

277

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لیجانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگچر میں مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لیجانے والی گاڑی پر فائرنگ اور اس دوران گرنیڈ سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں گاڑی کو نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔