مند: ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ بابو ڈکیت پر بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

337

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 22 جون کو کیچ کے علاقے مند، گیاب میں پاکستانی فوج کے آلہ کار بہار عرف بابو ڈکیت کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔حملے میں ڈتھ سکواڈ کے سربراہ بابو تپری ساتھیوں سمیت زخمی ہوئے، مزکورہ قومی مجرم کو اس سے پہلے بھی بی ایل ایف کے سرمچاروں نے نشانہ بنایا ہے، اس بار بچ جانے کے بعد قومی مجرم کے ساتھیوں نے قریبی قبرستان میں جاکر شہید خلیل اور شہید نبیل کی قبروں کو مسمار کرکے قوم دشمنی اور تحریک آزادی کے خلاف اپنی غصے کو واضح کردیا۔

انہوں نے کہاکہ مزکورہ قومی مجرم پاکستانی فوج و ایجنسیوں کی سہولت کاری اور سرمچاروں کی شہادت سے لیکر تمام سماجی برائیوں میں ملوث ہے، اس کے علاوہ پاکستانی فوج کی تمام عسکری کارروائیوں میں بھی اس کا مددگار ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تمام ریاستی آلہ کاروں کو انتباہ کرتی ہے کہ وہ اپنی قوم دشمن سرگرمیوں سے باز آئیں وگرنہ بی ایل ایف ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں بھی ان کے جرائم کی سنگین سزا دے گی۔

قوم سے غداری کے مرتکب افراد کی موت عبرت ناک ہوتی ہے جس پر اس کی آنے والی کئی نسلوں کو بھی شرمندگی کا سامنا رہے گا۔بلوچ قوم کے ہرفرد پر واجب ہے کہ وہ ہرممکن طریقے سے بلوچ قومی تحریک کا ساتھ دیں اگر کوئی اپنی انسانی کمزوریوں کی وجہ سے تحریک کا ساتھ نہیں دے سکتا وہ دشمن کا آلہ کار بن کر اپنا مستقبل تاریک نہ کرئے۔ بی ایل ایف واضح کرتی ہے کہ قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔