مظلوم اقوام عید جیسے مقدس دن پر عہد کرے کہ مظالم کے خاتمے تک جہد کرینگے – سمی دین بلوچ

249

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ اسلامی مقدس تہوار عیدالاضحی پوری دنیا میں مسرت اور جانوروں کو قربان کرنے کی فلسفے کا دن ہے
بدقسمتی سے ریاست کی جبروبریریت کے پاداش میں یہ دن بلوچوں کے لیے درد و کرب اور بلوچوں کو قربان کرنے کی دن یادگار بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پیاروں کو جبری گمشدہ کرنے کی صورت میں مسخ شدہ لاشوں کی شکل میں یا پھر ریاستی بربریت سے بے رحمانہ بلوچ نسل کی نہ ختم ہونے والی تسلسل کی شکل میں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آؤ تمام مظلوم و محکوم اقوام عید جیسے مقدس دن پر یہ عہد کرتے کہ اس وقت تک ایک دوسرے کے ساتھ درد و کرب اور تکلیف بانٹتے رہینگے اور جہدوجہد کرتے رہینگے جب تک انسانی لرزہ خیز مظالم صحفہ ہستی سے معدوم نہیں ہونگے۔