مشکے: فائرنگ سے سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے افراد ہلاک

307

مشکے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت دولت خان محمد حسنی اور مرید خان محمد حسنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ نوکجو پچھڑ پکنک پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔