مشکے اور دکی میں پاکستانی فوج اور ان کے کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

423

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے اور دکی میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار سمیت دو مقامی کارندوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے نوکجو پُچڑ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں دولت محمد حسنی اور مرید محمد حسنی کو ہلاک کردیا۔ سرمچاروں نے مذکورہ کارندوں کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

مزید کہاکہ مذکورہ افراد میر دینو کی سربراہی میں مشکے و گردنواح میں قابض فوج کے ہمراہ گھروں پر چھاپوں، لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے اور ان پر تشدد کرنے میں برائے راست ملوث تھے۔ مذکورہ سرکاری مسلح جھتہ غریب بلوچوں سے جبری مزدوری لینے اور عام لوگوں پر بلاوجہ تشدد کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہاکہ دریں اثناء ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے دکی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر دشمن فوج پر حملہ کیا جس میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ انہیں مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔