محمد حیات مینگل کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے فراہم کی ۔ وی بی ایم پی

172

جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جدوجہد کرنیوالی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق محمد حیات مینگل کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں ۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد حیات مینگل ولد شاہ نظر خان کو فورسز نے رواں سال 22 مئی کو پڑنگ آباد مستونگ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور خاندان کو انکے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے تنظیمی سطح پر محمد حیات کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی کہ محمد حیات کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔