ماما قدیر نے اپنا استعفی واپس لے لیا

295

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے اپنے استعفیٰ والا بیان واپس لے لیا۔

کوئٹہ میں قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ سے ماما قدیر بلوچ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں جو ویڈیو پیغام میں نے اپنے استعفیٰ اور پریس کانفرنس کے متعلق بیان دیا تھا اس کو میں واپس لیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیان میں سیاسی و سماجی رہنماوں کی درخواست پہ واپس لے رہا ہوں۔ ماما قدیر کے متعلق اس کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بیان پہ نظر ثانی کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ماما قدیر بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ کچھ دنوں میں بذریعہ پریس کانفرنس استعفی دینگے۔

ماما قدیر پچھلے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ماما قدیر نے کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد تک لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے ایک تاریخی لانگ مارچ بھی کی ہے۔