لکی مروت: پاکستانی فوج پر دھماکا، آفسر سمیت چھ اہلکار ہلاک

194

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے میں ایک فوجی آفسر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔