لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے بلیدہ سے نکلنے والی مارچ تربت پہنچ گئی

279

بلیدہ زامران سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے بلیدہ سے تربت لانگ مارچ آج شام تربت پہنچ گئی۔

لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین و مرد شامل ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء نے ایک بڑے قافلے کی شکل میں بلیدہ زامران سے تربت تک 40 کلومیٹر تک لانگ مارچ کرکے تربت پہنچ کر ڈی سی آفس تربت کے سامنے دھرنا دے دیا۔

لانگ مارچ تربت بازار کے مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے، گشت کے بعد لواحقین ڈی سی آفس تربت کے سامنے دھرنا دیا۔

لانگ مارچ کی سربراہی لاپتہ مسلم عارف کے والد عارف بلوچ،حق دو تحریک کے ضلعی صدر حاجی ناصر،وسیم سفر،ودیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کررہے تھے۔