لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف کل عید کے روز احتجاج کیا جائے گا۔ وی بی ایم پی

140

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وی بی ایم پی کی جانب سے عید کے روز چار بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں، لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔

انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت اہل کوئٹہ سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ہرسال عید کے دنوں میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں عید سمیت ہر تہوار کی خوشیاں ماند پڑچکی ہیں ۔