قلات کے بعد کوئٹہ زرغون گیس فیلڈ پر مسلح افراد کا حملہ

361

کوئٹہ کے علاقے زرغون میں گیس فیلڈ پر مسلح افراد کا حملہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 64 کلومیٹر کے فاصلے واقع زرغون گیس فیلڈ پر تعینات پاکستانی فورسز اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات مسلح افراد نے مذکورہ مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ اور فورسز کی جانب سے نصب کیئے گئے کیمروں کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

کوئٹہ سے تقریباً 64 کلومیٹر کے فاصلے پر یہ گیس فیلڈ سلیمان فولڈ اور سندھ طاس کی درمیانی پٹی اور بولان بلاک کے علاقے 120 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے جبکہ ماڑی پٹرولیم کمپنی اس علاقے سے گیس نکال رہی ہے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں گیس کے ذخیرے کی مقدار 77 ارب مکعب فٹ ہے، اور یہاں سے پندرہ سال تک دو کروڑ مکعب فٹ کی پیداواری سطح سے گیس حاصل کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے حملہ ایسے وقت ہوا جب چار روز قبل قلات شہر سے قریب اسکلکو کے علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے میں گیس فیلڈ کی سیکورٹی کیلئے قائم پاکستان فوج کے کیمپ سمیت پوسٹس کو نشانہ بنایا تھا۔

مذکورہ حملے میں بلوچ سرمچاروں نے فورسز کیمپ سمیت ان کے پوسٹس پر قبضہ کیا اور بارہ گھنٹے سے زائد مذکورہ مقام پر موجود رہیں۔

زرغون گیس فیلڈ پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔