قلات: پاکستانی فورسز، سرکاری حمایت یافتہ گروہ کی پیش قدمی، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

756

بلوچستان کے ضلع قلات میں بڑے پیمانے پر پاکستان فوج سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھے سمیت پیش قدمی کررہی ہے جبکہ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قلات شہر اور منگچر میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور، پولیس و دیگر سمیت سرکاری یافتہ مسلح جھتے (ڈیتھ اسکواڈ) کے اہلکار بڑی تعداد میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

ہربوئی اور مہلبی کے درمیانی علاقے میں بھی فورسز کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں قلات شہر کے قریب اسکلکو کے علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ سمیت حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں نے فورسز کے کیمپ پر قبضے کے بعد اسلحہ و گولہ بارود اپنی تحویل میں لیکر کیمپ کو نذرآتش کردیا۔