قلات حملہ: مدد کیلئے پہنچنے والی فورسز و ہیلی کاپٹروں پر بھی حملہ

1580

قلات میں پاکستانی فورسز حملہ تاحال جاری، اسکلکو پہنچنے والی فورسز نفری سمیت ہیلی کاپٹروں پر حملہ

اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے اسکلکو میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مذکورہ علاقے میں فورسز کی مدد کیلئے پہنچنے والی پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں و بکتر بند گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 گھنٹے بعد بھی حملہ آور مذکورہ علاقے میں تاحال موجود ہیں جبکہ حملہ آوروں نے فورسز کے مرکزی کیمپ سمیت حفاظتی پوسٹوں کو گذشتہ رات قبضے میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں پہنچنے والی ہیلی کاپٹروں کو بھی حملہ آوروں نے نشانہ بنایا ہیں۔

حملے کے نتیجے میں پاکستان فورسز کے اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔