قلات: حملہ آوروں کا فورسز پوسٹس پر قبضہ، ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے

1167

بلوچستان کے ضلع قلات میں گذشتہ رات پاکستانی فورسز کے پوسٹس کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جہاں رات گئے فائرنگ و دھماکوں کا سلسلہ جاری جارہا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے اسکلکو کے مقام پر بیک وقت پاکستانی فورسز کے پوسٹس کو حملے میں نشانہ بنایا اور ان پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے کے نتیجے میں پاکستان فورسز کے اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

آج صبح مذکورہ مقام کی جانب ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔ حکام نے گذشتہ رات سے تاحال حملے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند متحرک ہیں۔ ماضی آزادی پسندوں کی جانب سے اس نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔