قلات اور بولان میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹر کی شیلنگ

1481

بلوچستان کے ضلع قلات اور بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔ متعدد مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ اور اس سے متصل قلات کے علاقوں میں آج صبح سے فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق روشی گیشتری، درجنین کے متعدد مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔