فرانسیسی اسٹار فٹبالر کلیان ایمباپے ریال میڈرڈ میں شامل

157

ایمباپے نے اپنے سابق فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کو الوداع کھ کر اسپینش کلب ریال میڈرڈ میں شامل ہو گئے ہیں-

اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے پیر کے روز فرانسیسی سپر اسٹار کلیان ایمباپے کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا، جس سے فٹ بال میں طویل عرصے سے چلنے والی ٹرانسفر بحث میں سے ایک کا خاتمہ ہوا۔

ایمباپے کا یہ اقدام دو دن بعد آیا ہے جب ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ریکارڈ توسیع کرنے والا 15 واں یوروپین چیمپئن کپ جیتا ہے، جس سے ٹیم کے مظبوطی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

25 سالہ کلیان ایمباپے گذشتہ سات سالوں سے پیرس کے ایک مظبوط کلب سے جڑے ہوئے تھیں اور گذشتہ سال سے انکی کلب چھوڑنے اور اسپین جانے کی خبریں گردش کررہی تھی-

اس حوالے سے کلیان ایمپانے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکے بچپن کا خواہش پورا ہوگیا اور وہ رئیل میڈرڈ کا حصہ بن گئے ہیں-