عید کے موقع پر کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج

92

کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا-

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی کال پر عیدالاضحیٰ کے روز کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ، مظاہرین نے اس موقع پر ریلی نکالی اور جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا-

اس موقع پر مظاہرین کے ہمراہ لاپتہ افراد کے درجنوں اہلخانہ اور بچے شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں اپنے لاپتہ پیاروں کے تصاویر اُٹھائے ہوئے تھیں-

واضح رہے کہ بلوچستان میں ہرسال عید کے دنوں میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں عید سمیت ہر تہوار کی خوشیاں ماند پڑچکی ہیں-

‎آج ہونے والے احتجاج میں جبری لاپتہ بلوچوں کے لواحقین نے انکے عید کے کپڑے اور جوتے بھی لائے ہوئے تھیں، جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور فریاد سن کر مظاہروں میں شہریوں کی آنکھیں بھی اشک بار ہوگئے-

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انکے پیاروں کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ وہ مزید اپنے عیدیں سڑکوں کے بجائے اپنے پیاروں کے ساتھ مناسکیں-