عید کے دن پیاروں کی بازیابی کے لئے شہید فدا چوک پر دھرنا دے کر عید منائینگے – لواحقین

180

پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے مسلم عارف، فتح میار، جہانزیب فضل و دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ وہ کل صبح عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد شہید فدا چوک پر احتجاجی دھرنے دیکر عید منا کر پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ صبح دھرنا دیں گے شام 5 بجے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےشہید فدا چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں اور انسان دوست عوام سے اپیل کی وہ کل بھرپور شرکت کریں اور ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کریں.

یاد رہے کہ مسلم عارف اور فتح میار کا تعلق بلیدہ سے ہے اور انکے فیملی نے دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ ڈی سی آفس تربت میں دھرنا دیا تھا جبکہ جہانزیب فضل کا تعلق آپسر تربت سے ہے۔