عبدالرشید مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کردیں۔ وی بی ایم پی

70

عبدالرشید مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا ۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالرشید مری ولد ملک داد کو فورسز نے 10 جون کو انکے گھر چالو باوڑی سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور خاندان کو عبدالرشید کے حوالے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

تنظیمی سطح پر عبدالرشید کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ عبدالرشید کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔