صحبت پور: سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملہ

331

بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں گذشتہ شب مسلح افراد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب جہانی کے مقام پر موٹرسائیکلوں پر پیٹرولنگ کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا اور اس دوران دستی بم بھی پھینکے گئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل نے آگ پکڑ لی۔

حملے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔