سوراب: لاپتہ شخص کی لاش برآمد، دوسرا زخمی حالت میں بازیاب

326

سوراب نغاڑ روڈ سے اغواء ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی لاش برآمد، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں بازیاب

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوراب لنک روڈ نغاڑ سے نامعلوم مسلح افراد نے عبدالقادر ولد خیر محمد میروانی اور عبدالنبی ساکن نغاڑ کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

آج مغویوں میں سے عبدالقادر کی تشدد زدہ لاش توک قلات سے برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ مغویوں میں عبدالنبی زخمی حالت میں بازیاب ہوگیا۔

واقعہ خلاف کل ان کے لواحقین نے مین آر سی ڈی روڈ کو آمدر رفت کے لیے بلاک کیا تھا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔