سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہیں – سمی دین بلوچ

234

فرنٹ لائن ڈینفنڈرز ایوارڈ اپنے نام کرنے والی انسانی حقوق کی کارکن سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ میں تمام احباب دوستوں اور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیشہ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اس معاملے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے ساتھ میرے لوگ کھڑے ہیں جو قدم قدم اور ہر مشکل حالات میں میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ان احباب اور ساتھیوں کا بھی شکریہ جو ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔

سمی دین نے کہا کہ یہ سفر آسان نہیں ہے مگر اتنا ضرور سنا اور پڑھا ہے کہ ہر تاریک رات کے بعد ایک روشن صبح ضرور آتی ہے اور ہم سب اس وقت کے انتظار میں رہیں گے ایک ایسے سماج میں جہاں انسانی حقوق کی کوئی پامالی نہ ہو۔ کسی کے سر ظلم کے آگے جھکے نہ ہوں۔ کسی کو بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑنا نہ پڑے۔ ایک ایسے سماج کی تشکیل ہم اور آپ سب کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ہم جدوجہد سے ہی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں انسانی حققوق کی پامالیاں پاکستان سمیت دنیا کے کسی کونے میں ہورہی ہوں اسکے لیے ہم سب نے اپنی آواز اٹھانی ہے۔