سبی: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

303

سبی کے علاقے ناڑی گاج میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز اہلکاروں کو آج دوپہر کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریل گاڑی کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اپنے مورچے میں گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فورسز کے خالی پکٹ میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعہ کے بعد فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا۔