زرغون گیس فیلڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

434

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں زرغون گیس فیلڈ پر تعینات قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جبکہ اس دوران دشمن فوج کی نصب کردہ کیمروں کو بھی تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب گیس فیلڈ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں پر جدید اسلحہ سے حملہ کرکے دو دشمن اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور متعدد زخمی کردیئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے اس دوران دشمن فوج کی جانب سے نصب کردہ جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں کی استحصالی پروجیکٹس پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔