زامران و ہوشاپ میں قابض فوج پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک کیئے۔ بی ایل ایف

214

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران و ہوشاپ میں دشمن فوج کی چوکیوں پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ چھ جون 2024 کی شام تین بجے سرمچاروں نے زامران کے علاقے زامری کور میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے حملہ کرکے حفاظتی مورچے پر مامور دشمن کے ایک اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔اس کے بعد سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن کے چوکی پر حملہ کرکے سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے سات جون کی شام ساڑھے پانچ بجے ہوشاپ و سہاکی کے درمیان میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ پندرہ منٹ تک جاری رہا ہے، حملے دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔