زامران میں پاکستانی فوج پر سنائپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

260

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے زامران میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور جاسوس کیمرے کو نشانہ بنایا، حملوں میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور جاسوس کیمرہ تباہ ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 23 جون کو زامران کے علاقے لد کور میں تین بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکار کو سنائپر حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ دریں اثناء سرمچاروں کے ایک اور دستے نے دشمن فوج کی جانب سے جاسوسی کیلئے نصب کیمرے کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز ایک اور کاروائی میں زامران کے علاقے پگنزان میں سنائپر حملے میں پاکستانی فوج کے اہلکار کو ہلاک کردیا۔ مذکورہ اہلکار دشمن فوج کے پوسٹ پر تعینات تھا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔