زامران میں پاکستانی فوج پر حملہ، جاسوس کیمرہ تباہ

481

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملہ آوروں نے فوج کی جانب سے نصب جاسوس کیمرے کو بھی تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق زامران کے علاقے لد کور میں قائم پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثناء فوج کی جانب سے نصب جاسوس کیمرے اور اس کیساتھ نصب سولر پلیٹ کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔