دکی ٹرائیبل کول مائنز ایریا پر مسلح افراد کا حملہ

367

بلوچستان کے علاقے دکی میں گذشتہ شب مسلح افراد نے ٹرائیبل کول مائنز ایریا پر حملہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مسلح افراد کا فورسز اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا بھی تبادلہ بھی ہوا۔

واقعے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمی سول اسپتال دکی منتقل کردیئے گئے۔

خیال رہے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین نے آج سے دکی سے کوئلے کی لوڈنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے ٹرک یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنجاوی کے علاقے بغاو میں 8 ٹرکوں کو نذراتش کرنے کا معاوضہ تاحال نہیں ملا۔ قتل اور زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔ معاوضے کی ادائیگی تک کوئلے کی سپلائی بند رہے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو چاروں صوبوں میں احتجاج کیا جائے گا۔