دشت: پاکستانی فورسز کی آپریشن، بازیاب افراد دوبارہ لاپتہ

231

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دشت کے مختلف علاقوں شولیگ، زرین بُگ، ملائی نگور، فرنٹ بازار و گردنواح میں فورسز آپریشن کررہی ہے اس دوران گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن دو روز قبل رہا ہونے افراد کو دوبارہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم عبداللہ اور محسن عبیداللہ کو فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے مذکورہ دونوں افراد کو ایک ہفتے قبل بھی لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں دو روز قبل رہا گیا تاہم ایک دفعہ پھر انہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔