خضدار: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

258

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نذیر احمد ولد ماسٹر محمد دین کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو پاکستانی فوج نے تحصیل وڈھ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔