خضدار سے جبری لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عدنان مردوئی کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا جو 45 دنوں بعد آج بخیر عافیت گھر پہنچ گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نشانہ بننے والے چند افراد بازیاب ہوتے ہیں تو وہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید جبری گمشدگیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوتی ہیں ۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دن جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے۔