خاران: دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، لواحقین کا احتجاجاً روڈ بلاک کردیا

156

پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب خاران کے کلی تاگزی سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بلال بلوچ اور فضل بلوچ ولد غلام جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے دونوں کزن بتائے جارہے ہیں۔ جبکہ دونوں کی جبری گمشدگی خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً آج جنگل روڈ کو بلاک کردیا ہے۔