خاران ایف سی کیمپ پر حملہ، متعدد دھماکے

324

خاران ایف سی کیمپ کے قریب یکے بعد دیگر چار زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازویں سنی گئی ہیں-

تفصیلات کے مطابق خاران شہر ریڈ زون ایف سی کیمپ کے قریب یکے بعد دیگر چار دھماکوں کی آوازیں اور شدید فائرنگ سے شہر دھماکوں سے لرز اُٹھا-

ذرائع کے مطابق عشاء سے قبل خاران ایف سی کیمپ کے قریب یکے بعد دیگرے چار زوردار دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی گئی دھماکوں اور فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم اب تک حملے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہے-

حملے کے بعد پولیس و دیگر قانون نافذکرنےوالے اداروں نے شہر کوگھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔