خاران اور کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کے تین افراد لاپتہ

206

بلوچستان کے ضلع کیچ اور خاران سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ولید ولد یوسف، بلال ولد داد محمد اور خالد ولد لعل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیچ سے ولید یوسف کو پاکستانی فوج کل رات تین بجے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ منظر عام پہ نہیں آسکے۔

خاران سے اطلاعات ہیں کہ 26 جون کی رات کو چار گاڑیوں پر مشتمل فورسز نے شاہوگیڑی کے قریبی کلی میں چھاپہ مار کر بلال اور اس کے کزن خالد کو بھی اٹھا کر لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ ہی دوسری جانب لواحقین جبری گمشدگی کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا دے رہے ہیں دوسری جانب فورسز لوگوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کررہے ہیں۔