حب: محکمہ پی ایچ ای نے گڈانی کو کربلا بنا دیا۔ شہری

82

بلوچستان کے ساحلی علاقہ گڈانی کے خواتین و مرد پانی کی بندش سے سڑکوں پر نکل آئے اور گڈانی موڑ کے قریب شاہراہ بلاک کردی۔

مظاہرین کا موقف تھا کہ پی ایچ ای ڈی نے گڈانی کے عوام کو پانی نہ دے کر ٹینکرز کی حوصلہ افزائی کا مرتکب ہورہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے پانی گڈانی کو نہیں مل رہا پی ایچ ای ڈی حکام آئے روز مختلف حیلے بہانے کرتے رہتے ہیں گڈانی کے عوام تنگ آکر سڑکوں پر آنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔ادھر ایس ایچ او گڈانی۔نائب تحصیلدار و دیگر مظاہرین سے مذاکرات کو پہنچے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر، پسنی ، اورماڑہ ، جیونی اور گڈانی میں پانی بحران پر روزانہ کی بنیاد پر عوام احتجاج کرتے ہیں ۔