تربت, کراچی: ایک شخص جبری لاپتہ، ایک بازیاب

182

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری لاپتہ کردیا جبکہ کراچی سے جبری لاپتہ ایک شخص بازیاب ہوگیا۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے آصف نامی شخص کو لاپتہ کردیا۔

لواحقین کے مطابق ایف سی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے آصف ولد قاسم کو آسکانی بازار گھر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

دریں اثناء رسول بخش ولد نیک محمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ‏انہیں 16 مئی 2024 کو ان کے گھر گریکس ماری پور کراچی سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔