تربت میں آئی ایس آئی و ایم آئی دفاتر پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

354

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے جمعرات کی شب کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستان کے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے بیک وقت خفیہ اداروں کے دفاتر پر گرنیڈ لانچرز سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔