تربت: لاپتہ افراد کے لواحقین کا شہید فدا چوک پر دھرنا جاری

91

پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کیلئے تربت شہید چوک پر دھرنا جاری ہے۔

دھرنے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ خاتون و بچوں کی بڑی تعداد شریک ہیں۔

گذشتہ روز لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد شہید فدا چوک پر احتجاجی دھرنا دیکر عید منا کر پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے اپنا احتجاج موخر کردیا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے دی گئی وقت گزرنے کے بعد لاپتہ افراد تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔